ضمنی انتخابات کے دوران 10 اضلاع میں دفعہ 144نافذ

لاہور(نیوز ڈیسک ) محکمہ داخلہ پنجاب نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
مزید پڑھیں :مقررہ وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے سرکلر جاری
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔ محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

دفعہ 144 18 سے 22 اپریل تک پانچ روز کے لیے نافذ رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 ان اضلاع لاہور، قصور، چکوال، گجرات، بھکر، وزیر آباد، نارووال، شیخوپورہ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خانمیں نافذ کی گئی ہے۔

اس دوران دفعہ 144 کی وجہ سے جن ہتھیاروں کے پاس لائسنس ہو وہ عوامی مقامات پر لے جانے پر پابندی ہو گی۔