بلوچستان کابینہ آج حلف اٹھائے گی،سندھ کابینہ کے مزید8 وزراء نے حلف اٹھالیا

کوئٹہ( نیوز ڈیسک )گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ کی زیر صدارت بلوچستان کابینہ جمعہ کو دوپہر 12 بجے حلف اٹھائے گی۔
مزید پڑھیں: ضمنی انتخابات کے دوران 10 اضلاع میں دفعہ 144نافذ
ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق صوبائی کابینہ میں 14 وزراء کو شامل کیا جائے گا۔دوسری جانب سندھ کابینہ کے مزید 8 وزراء نے حلف اٹھا لیا جس کے بعد سندھ میں وزراء کی تعداد 18 ہوگئی۔

گورنر ہاؤس کراچی میں گورنر کامران ٹیسوری نے جام اکرام دھاریجو، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزماں، دوست محمد رحمان، شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شاہ شیرازی، شاہینہ شیر علی اور میر طارق علی تالپور سے عہدے کا حلف لیا۔