مقررہ وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے سرکلر جاری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) فنانس ڈویژن نے مقررہ وقت سے پہلے ریٹائرمنٹ لینے کے خواہشمند سرکاری ملازمین کے لیے سرکلر جاری کردیا۔
مزید پڑھیں: کراچی،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افرادجاں بحق
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ڈویژنوں اور تمام وزارتوں کو نیا سرکلر ارسال کر دیا ہے۔ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ 25 سال کی ملازمت کے بعد پنشن لینا ہر آجر کا حق ہے۔

جو ملازمین ریٹائرمنٹ لینا چاہتے ہیں ان کے لیے تین ماہ سے پہلے درخواست دینا لازمی ہو گا۔ درخواست میں ریٹائرمنٹ کی تاریخ کا ذکر کیا جائے گا۔فنانس ڈویژن نے کہا کہ تین ماہ سے پہلے جمع کرائی گئی درخواست کو حتمی تصور کیا جائے گا۔

درخواست واپس نہیں لی جائے گی اور نہ ہی اس میں کوئی ترمیم شامل کی جائے گی۔سرکاری ملازم تین ماہ سے پہلے نوٹس کی تصدیق کرے۔ ملازمین کو سروس کی مطلوبہ مدت کی تکمیل کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔