پنجاب حکومت کا ’ہمت کارڈ‘ اور ’نگہبان کارڈ‘ جاری کرنیکا فیصلہ

لاہور(نیوز ڈیسک )پنجاب حکومت نے خصوصی افراد کے لیے ’ہمت کارڈ‘ اور پنجاب میں بیت المال کے تحت ’نگہبان کارڈ‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں :واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر کا نیا فیچر متعارف کرادیا
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید، صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال سہیل شوکت بٹ، رکن صوبائی اسمبلی ثانیہ عاشق نے شرکت کی۔

، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری سماجی بہبود اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو محکمہ سماجی بہبود اور بیت المال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں محکمہ سماجی بہبود اور بیت المال کو ڈیجیٹلائز کرنے کی اصولی منظوری دی گئی۔

مریم نواز نے خصوصی افراد کا مستند ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ معذور افراد کے لیے خصوصی ’ہمت کارڈ‘ اور ’نگہبان کارڈ‘ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افراد کے لیے قرضہ سکیم شروع کرنے اور معذور افراد کو وہیل چیئرز اور دیگر معاون آلات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے سرکاری عمارتوں میں ریمپ اور خصوصی افراد کے باتھ رومز پر پابندی پر عمل درآمد کے حوالے سے رپورٹ طلب کی

جبکہ ہر نئی سرکاری عمارت میں خصوصی افراد کے لیے باتھ روم اور ریمپ لازمی قرار دے دیے گئے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مالی خودمختاری کے لیے خصوصی افراد کو ایک سے دو لاکھ روپے قرض کے طور پر دیے جائیں گے۔
اجلاس کے دوران لاہور، ملتان اور فیصل آباد میں سکلز ڈویلپمنٹ سینٹرز کو فعال کرنے اور دیگر اضلاع میں قیام کا جائزہ لیا گیا،

جبکہ خصوصی افراد کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کے آڈٹ کی تجویز پر بھی غور کیا گیا اور ہر ڈویژن میں منشیات کی بحالی پر غور کیا گیا۔ .

سنٹرز کے قیام کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں خواتین کے خلاف تشدد سے نمٹنے کے لیے ہر ڈویژن میں خواتین کے خلاف تشدد کے مراکز (VAWC) کے قیام کی بھی منظوری دی گئی جب کہ وومن پروٹیکشن اتھارٹی ٹاسک فورس کے قیام کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔