آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جمعرات کی شام 4 بجے ہوگا جس سے صدر آصف علی زرداری خطاب کریں گے۔
مزید پڑھیں :ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعرات 18اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزرائے اعلیٰ کو مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے لیے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت تینوں مسلح افواج کے سربراہان کو خصوصی دعوت نامہ ارسال کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم آزاد کشمیر، گورنر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو بھی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔