کراچی،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ، 2 افرادجاں بحق

کراچی(نیوز ڈیسک )کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں گاڑی پر خودکش دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھیں: کامیڈین و اداکارعمرشریف کی آج برسی منائی جارہی ہے
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر طارق مستوئی کے مطابق گاڑی پر خودکش حملہ کیا گیا۔پولیس کے مطابق کار میں غیر ملکی سوار تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے وقت گاڑی پر بھی فائرنگ کی گئی۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد کی شناخت 45 سالہ نور محمد اور 45 سالہ لنگر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

یہ دونوں سیکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کے لیے گاڑی میں موجود تھے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والے غیر ملکی کی گاڑی کے قریب سے موٹر سائیکلیں بھی ملی ہیں۔

خودکش حملے کی زد میں آنے والی وین میں پانچ غیر ملکی سوار تھے اور تمام وین محفوظ ہیں۔پولیس حکام کے مطابق غیر ملکیوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔