سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،وزیراعظم

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )سعودی وفد کے دورے سے پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی ،وزیراعظم شہبازشریف کاکابینہ کے اجلاس سے خطاب،،کہاہمارا مقصد ملک میں سرمایہ لانا اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے،سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے اس کا برملا اظہار کیا،ہمیں اسی لگن سے سرمایہ کاری کی آمد اور منصوبوں کی تکمیل یقینی بنانا ہے،نہ تو پرانے طریقہ کار پر چلنے
مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہونے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ، وزیردفاع

کی گنجائش ہے اور نہ میں اس کی اجازت دوں گا،عوام سے کئے عہد کے مطابق ترقی وخوشحالی کیلئے دن رات محنت کرینگے،وزیراطلاعات عطاتارڑنے میڈیاکوبریفنگ میں بتایامعیشت کے حوالے سے مثبت خبریں آرہی ہیں، آنے والے دنوں میں سعودی عرب سے ہائی لیول سطح کا وفد پاکستان آئے گا، مختلف سیکٹرز میں سعودی حکومت سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتی ہے ،حکومت کی کوشش ہے کسانوں کو گندم کی اچھی قیمت ملنی چاہیے ،میں سمجھتا ہوں جو تقاریر کی گئیں اب یہ کمپنی چلنے والی نہیں ،عمر ایوب کچھ بات کرتے ہیں شیر افضل منافی بات کرتے ہیں ۔

مزید پڑھیں :پارلیمنٹ کامشترکہ اجلاس کل شام4بجےہوگا