بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہونے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ، وزیردفاع

اسلام آباد (  اے بی این نیوز     )بانی پی ٹی آئی کو ڈیل آفر ہونے کی بات میں کوئی حقیقت نہیں ، وزیردفاع خواجہ محمد آصف نے اے بی این نیوزسے گفتگومیں کہا ، پی ٹی آئی والے ڈیل

مزید پڑھیں :باجوڑ ضمنی انتخاب ، پی پی پی امیدوار کو نشانہ بنانا تشویش ناک ہے، بلاول

کرنےکےلئے دستیابی بیانات کے ذریعے ظاہر کرتے رہتے ہیں،،،میرا نہیں خیال بانی پی ٹی آئی کو ڈیل کی کوئی آفر ہوئی ہے، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ مارکیٹ میں رہنے کی کوشش ضرور کر رہی ہے،ان کو کوئی

مزید پڑھیں :میرے پاس کوئی ثبوت نہیں دھرنا کس کے کہنے پر کرایاگیاتھا، شاہد خاقان عباسی
ہچکچاہٹ یا شرم تو آتی نہیں ، ماضی میں بھی وہ سودے کرتے رہے ہیں، بات چیت تو ہر وقت کی جاسکتی ہے، سیاست میں دروازے بند نہیں کئے جاتے، یہ بانی پی ٹی آئی کی روایت تھی اس نے دروازے بند کئے،بڑی جگہ فوج کی نگرانی میں ہم نے مختلف قانونی سازی پر ان سے بات چیت کی،براہ راست انہوں نے ہمارے ساتھ کسی صورت میں بھی بیٹھنا گوارہ نہ کیا۔
مزید پڑھیں :ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے