ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے ،یرانی صدر پہلے عالمی رہنما ہیں جو موجودہ حکومت کے قیام کے بعد پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں ،
ایرانی صدر پیر کو تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے،ایرانی صدر کے دورے کے حوالے سے وزارت خارجہ کل باقاعدہ اعلان کرے گی،ایرانی صدر کے پاکستان دورے کی تیاریاں مکمل ،
ایرانی صدر کی وزیراعظم، آرمی چیف، صدر مملکت سے الگ الگ ملاقاتیں بھی شیڈول ،ایرانی صدر کے ہمراہ وزرااور اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل ہو گا ،ایرانی صدر کی سیکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

مزید پڑھیں :پاک افغان بارڈرسےدراندازی کی کوشش،شدید فائرنگ،7دہشت گردہلاک
گئی ،ایرانی صدر سے توانائی ،سرمایہ کاری اور عالمی منظر نامے پر مشاورت ہو گی ،ذرائع کے مطابق پاک ایران تناو میں کمی کے فوری بعد یہ ایرانی قیادت کا اعلی ترین سطح پر پہلا دورہ ہے،دورے میں ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی انفرادی و وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوں گی،ملاقاتوں میں پاک ایران باہمی تعلقات، سیکیورٹی توانائی کے شعبوں میں اضافہ کے مواقع کا جائزہ لیا جاے گا،دورے میں پاک ایران گیس پائپ

مزید پڑھیں :توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں نواز شریف کو کلین چٹ مل گئی

لائن کے حوالے سے امور پر خصوصی طور پر غور کیا جاے گا ،ایران سے گوادر کو بجلی کی رسد میں اضافہ اور مزید سرحدی گزرگاہوں کو کھولنے پر بھی تبادلہ خیال کیا جاے گا، انفارمیشن ٹیکنالوجی،سرحدی انتظامات،انسانی و منشیات کی سمگلنگ پر تبادلہ خیال کیا جاے گا،ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے دوران متعدد شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہونے کا امکان ،17 جنوری کو پیدا ہونے والے پاک ایران تناو کے بعد فوری طور پر دونوں ممالک تناو میں کمی کیلئے فعال ہوئے تھے۔