آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں نمایاں کمی کی پیشن گوئی کردی

نیویارک(نیوز ڈیسک ) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ 2024 جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی معیشت میں بہتری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں :آج بروزبدھ 17اپریل 2024 آپ کا دن کیسا رہے گا ؟؟
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آرہی ہے اور پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح رواں سال دو فیصد اور اگلے سال ساڑھے تین فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال مہنگائی 21 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 24.8 فیصد رہے گی، آئندہ مالی سال مہنگائی میں نمایاں کمی ہو کر 12.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

اس سال بے روزگاری 8 فیصد اور اگلے سال 7.5 فیصد رہنے کی توقع ہے۔قبل ازیں آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹا لیناارجیوا نے بھی اٹلانٹک کونسل کے تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معیشت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔