اندھیر نگری چوپٹ راج۔۔۔۔۔۔ محکمہ موسمیات یتیم ہو گیا، دو ہفتوں سے ڈی جی کے بغیر محکمہ رواں دواں۔۔۔؟

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )محکمہ موسمیات گزشتہ دو ہفتوں سے ڈی جی کے بغیر کام کر رہا ہے۔پاکستان کا محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) گزشتہ 15 دنوں سے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کے بغیر کام کر رہا ہے۔پا،ایک ایسے وقت میں جب پاکستان شدید موسمی واقعات کا سامنا کر رہا ہے جس میں شدید بارشیں، آسمانی بجلی گرنے اور سیلاب کی صورتحال ہے، پاکستان کا محکمہ موسمیات (PMD) گزشتہ 15 دنوں
مزید پڑھیں :کراچی میں17 اپریل سے موسلا دھار بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

سے ڈائر یکٹر جنرل (DG) کے بغیر کام کر رہا ہے، حکام نے کہا کہ ۔مہر صاحبزاد خان کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے اس وقت پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) میں کوئی ڈائریکٹر جنرل نہیں ہے جن کے عہدے کا آخری دن 31 مارچ 2024 تھا۔ نہ تو وزارت ہوا بازی نے کوئی مستقل ڈی جی میٹ تعینات کیا ہے اور نہ ہی اس نے محکمہ موسمیات میں کسی کو بھی دیکھ بھال کا چارج دیا گیا ہے”، پی ایم ڈی
مزید پڑھیں :قیمت میں کمی کے باوجود روٹی کی مہنگے داموں فروخت پر92 ہوٹل مالکان کو بھاری جرمانے

کے ایک اہلکار نے بتایاکہپاکستان میں گزشتہ چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں کے زیر اثر شدید موسمی واقعات رونما ہو رہے ہیں اور گزشتہ چند دنوں کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں اور آسمانی بجلی گرنے سے متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ شدید موسمی صورتحال اور بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ کی رات سے مزید موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے باوجود، پی ایم ڈی کو موسم اور موسمی حالات کے بارے میں مشورہ دینے کے لیے کسی سربراہ کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، واسا نے ہائی الرٹ جاری کر دیا