کراچی میں17 اپریل سے موسلا دھار بارش متوقع ،محکمہ موسمیات

کراچی(نیوزڈیسک) گرمی کے ستائے کراچی کے شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خبرآگئی۔ محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی کراچی میں 17 اپریل سے درمیانے درجے سے موسلادھار بارشوں کے اسپیل کی پیش گوئی سامنے آگئی،۔

پی ایم ڈی نے اپنی پریس ریلیز میں کہا کہ 17 اپریل سے کراچی، حیدر آباد، سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں 19 اپریل (صبح) تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ .دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے

مزید یہ بھی پڑھیں:‌پنجاب میں گندم کی قیمتوں میں کمی ، کسانوں کا حکومت کیخلاف احتجاج کا اعلان

ان میں شکارپور، سکھر، گھوٹکی، ٹنڈو الہ یار، میپورخاص، ٹھٹھہ، عمرکوٹ اور بدین اضلاع شامل ہیں۔گوادر، کیچ، آواران اور چاغی سمیت بلوچستان کے علاقوں میں بھی آنے والے سسٹم کے باعث موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔