84 کروڑ سے زائد افراد کمر درد میں مبتلا ہوں جائیں گے

لندن( اے بی این نیوز    ) 30 سال سے زائد کے عرصے تک حاصل کیے جانے والے ڈیٹا کے تجزیے میں یہ بات معلوم ہوئی کہ کمر کے نچلے حصے میں درد کی شکایت میں مبتلا افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے اور 2050 تک آبادی بڑھنے اور آبادی کی عمر بڑھنے کی وجہ سے 84 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد اس کیفیت میں مبتلا ہوں گے۔کمر درد کےعلاج میں مسلسل عدم توجہی اور محدود طبی آپشن سے محققین کو یہ فکر لاحق ہوگئی ہے کہ یہ کسی صحت کے بحران کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، کیوں کہ دنیا بھر میں معذوری کی سب سے بڑی وجہ کمر کے نچلے حصے میں درد ہے۔آسٹریلیا میں 2050 تک اس کیفیت میں 50 تک اضافہ ہوجائے گا۔ جبکہ ایشیا اور افریقا میں کمر درد کے کیسز میں سب سے زیادہ اضافے کے بعد اس کیفیت کے حوالے سے منظرنامے میں تبدیلی آسکتی ہے۔ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ 2050 تک 84 کروڑ سے زائد افراد کمر درد کی شکایت میں مبتلا ہوجائیں گے۔ کمر درد کے کیسز کے حوالے سے کئی معلومات سامنے آئی ہیں۔ 2017 کے بعد سے کمر کے نچلے حصے میں درد کے کیسز کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے۔2020 میں کمر درد کے کیسز کی تعداد تقریباً 61 کروڑ90 لاکھ تھی۔ جبکہ ایک تہائی افراد کے معذور ہونے کا تعلق کمر درد سے تھا جس کا سبب پیشہ ورانہ عوامل، تمباکو نوشی اور وزن کا زیادہ ہونا تھا۔