بیسن کی نا ن ختائی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بیسن کی نا ن ختائی، کم قیمت اور لذیذ
بیسن کی نا ن ختائی بنانے کے اجزاء
چینی۔۔۔۔۔1کپ
تیل ۔۔۔۔۔ آدھا کپ
انڈے کی زردی۔۔۔۔۔2عدد
بیسن ۔۔۔۔۔1کپ
میدہ۔۔۔۔۔1کپ
بیکنگ پاؤڈر ۔۔۔۔۔آدھا چائے کا چمچہ
بیسن کی نا ن ختائی بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے بیسن ،میدہ،چینی،بیکنگ پاؤڈر ڈال کر مکس کریں تیل ڈال کر سب چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں اتنا مکس کریں کی مکسچر برتن کے ساتھ نہ چپکے، اب اس کی اپنے من پسند سائز کی نا ن ختائی بنائیں اور ان پر انڈے کی زردی لگا لیں۔ اب مرحلے اس کو بیک کرنے کا ہے اوون کو 220 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کریں اور 10 سے 15 منٹ تک بیک کر لیں ۔ جب اس کا کلراُوپر سے ہلکا گولڈن ہو جائے تو اس کو نکلال لیں۔