افغانی کباب۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) کبابوں کی بھی بہت ساری اقسام ہیں لیکن آج آپ کو افغانی کباب کے بارے بتایا جائے گا کی وہ کیسے تیار کئے گاتے ہیں اس کے لئے آپ نے قیمہ،ایک کلو ،پیاز،ایک عدد ،
شملہ مرچ ،ایک عدد ،ٹماٹر،ایک عدد ،ہری مرچ ،تین عدد ،ہرا دھنیا ،آدھ کپ ،ثابت دھنیا ،ایک کھانے کا چمچ ،ثابت زیر ہ،ایک کھانے کا چمچ ،کٹی لال مرچ ۔،ایک کھانے کا چمچ ،نمک،حسب ذائقہ ،بیسن،چوتھائی کپ ،انار دانہ،دو کھانے کے چمچ لے لینا ہے یہ تمام چیزیں لے کر آپ پیاز ، شملہ مرچ ، ٹماٹر اور ہری مرچ کو باریک چوپ کرکے قیمہ میں مکس کریں ، ساتھ ہی نمک ، کٹی لال مرچ ، بیسن ، انار دانہ اور باقی تمام اجزاءشامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔ اب قیمہ کو سیخ پر لگا کر باربی کیو کرلیں یا پتیلی میں ہلکا سا تیل ڈال کر فرائی کرلیں ۔ اور ساتھ اس کے ہری مرچ کی چٹنی بھی تیار کریں۔