ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا،حماد اظہر کی پولیس کو دھمکی

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے پولیس افسران کو دھمکی دے دی۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا۔حماد اظہر نے کہا کہ آئی جی سے لے کر سپاہی تک ہر افسر کی تفصیل موجود ہے، حکومت میں آکر ان پولیس افسروں کے خلاف مقدمات چلائے جائیں گے۔