اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق نیا حکومتی اعلان سامنے آگیا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے متعلق نیا حکومتی اعلان سامنے آگیا

اسلام آباد(‌اے بی این نیوز)‌ وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، پیٹرول سستا ہوگیا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 325 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دریں اثنا، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 1.39 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد ڈیزل کی قیمت اب 382.25 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اطلاق 12 اگست سے ہوگا۔

پیٹرولیم کی نئی قیمتیں

Petroleum Product Previous Price (Rs/Litre) Change (Rs/Litre) New Price (Rs/Litre)
Petrol 327.62 -1.70 325.92
High-Speed Diesel 380.86 +1.39 382.25

مزید پڑھیں‌:گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری، حکومت سے مذاکرات ناکام

متعلقہ خبریں