اسلام آباد (اے بی این نیوز) گڈز ٹرانسپورٹرز نے حکومت سے مذاکرات بغیر کسی نتیجے پر پہنچنے کے بعد مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کر دیا۔
آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے حکومت سے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے، اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔
مذاکرات میں ٹرانسپورٹرز کے تمام مطالبات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ٹرانسپورٹرز کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔
مذاکرات کسی حتمی معاہدے یا مطالبات کی منظوری تک نہیں پہنچے۔
ایسوسی ایشن کے رہنما اویس چوہدری نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹرز اپنے جائز اور قانونی مطالبات سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ ہم حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔
علاوہ ازیں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مطالبات کی عملی منظوری تک پہیہ جام ہڑتال جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:آبنائے ہرمز پر مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل، بڑا فیصلہ متوقع















