اہم خبریں

ناروے کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچیں گے،سرکاری دورے کا شیڈول سامنے آگیا

ناروے کے وزیر خارجہ پاکستان پہنچیں گے،سرکاری دورے کا شیڈول سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ناروے کے وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے 13 اور 14 اگست کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ ایک دہائی کے بعد ناروے کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔

اسلام آباد میں وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

پاکستانی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار جبکہ ناروے کے وفد کی قیادت وزیر خارجہ ایسپن بارتھ ایدے کریں گے۔

پاکستان اور ناروے کے درمیان مذاکرات میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ، موسمیاتی تبدیلی، قابل تجدید توانائی، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کے تناظر میں اہمیت کا حامل ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور ناروے کے وزرائے خارجہ کے درمیان مارچ اور اپریل 2026 میں ٹیلیفونک رابطے بھی ہوئے، جبکہ ناروے کے اسٹیٹ سیکریٹری اینڈریاس موٹزفیلٹ کراوک نے مئی 2026 میں اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

ناروے کے وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بارشوں کا نیا سپیل، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

متعلقہ خبریں