اہم خبریں

ربیع الاول کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا

ربیع الاول کا چاند، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ربیع الاول کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس کل اسلام آباد میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کے علاوہ زونل کمیٹیوں کے نمائندے بھی شریک ہوں گے، جبکہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے بھی چاند کی رویت سے متعلق اپنی معلومات اور معاونت فراہم کریں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لے گی، جس کے بعد ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت کا اعلان کیا جائے گا۔

اسلام آباد کے علاوہ ملک کے مختلف شہروں میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد ہوں گے۔

دوسری جانب ترجمان سپارکو کے مطابق فلکیاتی پیرامیٹرز کی بنیاد پر 13 اگست کی شام ربیع الاول کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں۔

سپارکو کے مطابق ربیع الاول 1448 ہجری کا چاند 14 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔ فلکیاتی حسابات کے مطابق یکم ربیع الاول 15 اگست بروز ہفتہ جبکہ 12 ربیع الاول 26 اگست بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔

تاہم ربیع الاول کے چاند کی حتمی رویت اور نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا فیصلہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے موصول ہونے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں‌:سونا مسلسل مہنگا، آج کی تازہ فی تولہ قیمت جاری

متعلقہ خبریں