امریکا نے ایک سال میں 10 سے زائد بار ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، چین

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشہ ایک برس کے دوران 10 سے زائد غبارے بھیج کر ان کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا انکشاف چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے بیجنگ میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کیا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ چین نے اپنی فضائی حدود میں اس طرح کی دراندازی کا کیا جواب دیا تو ترجمان نے جواب دیا کہ ہمارا ردعمل ذمہ دارانہ اور پیشہ ورانہ تھا۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے غباروں سے متعلق مزید وضاحت نہیں دی کہ یہ کس نوعیت تھے اور کن مقاصد کے لیے بھیجے گئے تھے اور کیا چین نے سفارتی سطح پر اس پر آواز اُٹھائی تھی۔