روسی صدرنے یوکرین مسئلے پرمذاکرات کی حامی بھرلی

ماسکو(نیوزڈیسک) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ یوکرین کے مسئلے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ روسی فورسز کو جنگ میں سبقت حاصل ہے اور خصوصی فوجی آپریشن کے اہداف کو ترک نہیں کریں گے۔ روس کا دفاع مغربی ممالک کے مقابلے میں زیادہ فعال ہے۔ روس اپنی جوہری قوتوں کو اپ گریڈ کرتا رہے گا اور اپنی جنگی تیاری کو بلند سطح پر رکھے گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو صدر ولادی میر پیوٹن نے اعلی حکام کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا امریکا ، یوکرین اور یورپ رضا مند ہوں تو روس مسئلہ یوکرین پر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔روسی صدر کا مزید کہنا تھا کہ روس اپنے قومی مفادات کا دفاع جاری رکھے گا۔ جو ہمارا ہے ہم اسے نہیں چھوڑیں گے۔