ہری مرچ کا سالن۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) یوں تو ہری آپ کھا لیں اور وہ بھی تیز ہو تو لگ پتہ جاتا ہے،لیکن آج ہم آپ کو ہری مرچ کا سالن بنانے کا طریقہ بتائیں گے، اس کیلئے•لونگ، الائچی___ 1 ایک ماشہ
•گھی__ 1 کلو ،•ہلدی، دھنیا، لہسن__ آدھ آدھ چھٹانک ،•دار چینی زیرہ، زعفران__ 1 ایک ماشہ ،•نمک__ حسب ذائقہ ،•ہری مرچ__ آدھ کلو ،•پیاز__ 1 پاؤ ،•لیموں___ 5 عدد ، یہ تمام چیزیں لینے کے بعد آپ مرچ کو گھی میں تلیں،جب مرچیں گل جائیں تو اس میں تلی ہوئی پیاز اور گرم مصالحہ، زعفران ڈال کر ہلکی آگ پر رکھئے پھر لیموں کا عرق نچوڑ دیں ، لیجئے اب ہری مرچ کا سالن تیار ہے، اس سالن کو آپ پراٹھے کے ساتھ کھائیں تو بڑا مزہ آئے گا،ساتھ آپ نے دہہ بھی رکھ لینا ہے ،اس سے دستر خوان کا شان دوبالا ہو جائیگی۔