مچھلی کا قیمہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اسلام آ باد (اے بی این نیوز) مچھلی کا قیمہ بڑا مزیدار ہو تا ہے،اس کے لئےکوئلہ ایک ٹکڑا، مچھلی کا قیمہ آدھا کلو، لال مرچ پاؤڈر 1 چمچ، کالی مرچ آدھا چمچ، نمک حسبِ ضرورت، ہرا دھنیا حسبِ ضرورت، ہلدی ایک چمچ، دھنیا ایک چمچ، دہی ایک کپ، ٹماٹر کا پیسٹ 2 چمچ، آئل 2 چمچ، ہری مرچ 2 سے 4 کٹی ہوئی، لیموں کٹا ہوا ایک، لیموں کا پسیٹ 2 چمچ، لونگ اور دار چینی کا پاؤڈر آدھا چمچ مکس، سونف آدھا چمچ پسی ہوئی، ادرک لہسن کا پیسٹ 1 چمچ، پیاز ایک چھوٹی باریک کٹی ہوئی، زیرہ آدھا چمچ لے لیں۔ اب آپ سب سے پہلے قیمے کو دھو کر رکھ لیں۔ پھر ایک پیالے میں دہی، ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، ٹماٹر کا پیسٹ، دھنیا، گرم مصالحہ، نمک، مچھلی کا قیمہ اور سارے مصالحوں کے پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرلیں جیسے چکن کو میرینیٹ کرتے ہیں بالکل اسی طرح اس کو کرلیں۔ اب آئل کو گرم کریں پیاز کو فرائی کریں اس میں زیرہ ڈال کر اچھی طرح بھونیں اب اسی میں میرنیٹ کیا گیا قیمہ اور تھوڑا سا آئل شامل کرکے اچھی طرح چمچ چلائیں اور کوئلے کو ایک کپڑے میں باندھ کر پتیلی میں ڈال دیں اور 20 منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔ لیجیے مزیدار مچھلی کا بھنا ہوا قیمہ شنواری انداز میں پک کر تیار ہے اب ہرا دھنیا، ہری مرچ اور لیموں کے ساتھ سروو کردیں۔