پاکستان کیلئے اچھی خبر،چین سے مزید 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کیلئے اچھی خبر،قرض واپسی کیلئے پاکستان کو چین مزید مہلت مل گئی ، چین سے مزید 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق چین پاکستان کو 2 اعشاریہ 3 ارب ڈالر قرض دے گا، 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ جبکہ فوری سہارا کے لیے چینی حکومت فنڈ سے 1ارب ڈالر فراہم کرے گی ، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی کے لیے پاکستان کو دیگر ممالک سے 400 ملین ڈالر تک امداد ملنے کا بھی امکان ہے۔ واضح رہے جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرئیگا،اس وقت پاکستان کے موجودہ ذخائر 4 اعشاریہ 3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، بجٹ بھی پیش کرنا ہے اور پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے ہوگا ۔