اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گئے

کراچی ( اے بی این نیوز  )ملکی زرمبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے،اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں، اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے۔رپورٹ کے مطابق بیرونی قرض کی مد میں 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کے بعد اسٹیٹ بینک کے ذخائر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر سے کم ہوکر 4 ارب 19 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔اس کے علاوہ کمرشل بینکوں کے ذخائر بھی 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر نکلنے کی وجہ سے 5 ارب 53 کروڑ ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 20 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کمی سے 9 ارب 73 کروڑ ڈالر باقی رہ گئے ہیں۔