اہم خبریں

سعودی عرب میں مالی فراڈ کے جرائم کے لیے خصوصی استغاثہ کے قیام کا اعلان

ریاض (نیوزڈیسک)سعودی اٹارنی جنرل اور پبلک پراسیکیوشن کونسل کے چیئرمین شیخ سعود المعجب نے ’’پراسیکیوشن فار فنانشل فراڈ کرائمز‘‘ کے نام سے خصوصی استغاثہ کے قیام کی منظوری دے دی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ استغاثہ مالی فراڈ کے جرائم کے خلاف کام کرے گا۔ مالی فراڈ کے ملزموں کے خلاف عدالتی طریقہ کار اپنایا جائے گا، ملزموں سے تفتیش کرکے ان کے خلاف مجاز عدالتوں میں فوجداری مقدمات درج کرائے گا۔اس فیصلے میں مالی فراڈ کے رویے اور اس کے مجرمانہ اثرات پر مشتمل مجرمانہ طریقوں کی تحقیقات پر بات کی گئی ہے۔ اس میں متاثر ہونے والے مالی اور اقتصادی مفادات کا خیال رکھا گیا ہے۔افراد، اداروں، تجارتی اور مالیاتی اداروں کے حقوق کے تحفظ کی بابت بات کی گئی ہے۔ فریقین کے کنٹرول، پبلک پراسیکیوشن اور ایک متحد خصوصی استغاثہ میں مجازعدالتوں کے درمیان مشترکہ تعزیری کارروائی کو جوڑا گیا ہے۔روایتی اور الیکٹرانک مالیاتی فراڈ کے مقدمات میں قانونی طریقہ کار کی سرعت اور نظم و نسق میں تعاون کرنے کے لیے طریقہ کار پر بات کی گئی ہے۔استغاثہ دفاتر کے قیام کے ذریعہ پبلک پراسیکیوشن مالی فراڈ کے جرائم کے ماہرین کے ساتھ ان کی مدد کرنے کا خواہاں ہے۔ ان ماہرین نے اس طرح کے مجرمانہ نمونوں میں تفتیش اور پبلک پراسیکیوشن کے شعبے میں خصوصی ترقیاتی پروگرام مکمل کر رکھے ہیں اور انہیں دھوکہ دہی کے ذریعہ کی گئی چوریوں کے مجرموں اور فنڈز کو ٹریک کرنے طریقوں سے آگاہی ہوگی۔

متعلقہ خبریں