اہم خبریں

بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سنک کے سر پر شکست کا خطرہ منڈلانے لگا

لندن (نیوزڈیسک) بھارتی نژاد برطانوی وزیراعظم رشی سنک ان کی کابینہ کے 15 وزراء کوبرطانیہ کے آئندہ الیکشن کے وائپ آؤٹ میں اپنی نشستیں کھونے کا خطرہ بڑھ گیا۔ ایک سروے کے مطابق سینئر ٹوری شخصیات بشمول وزیر اعظم رشی سنک، نائب وزیر اعظم ڈومینک راب اور ہیلتھ سیکریٹری سٹیو بارکلے، سبھی کو 2024 میں متوقع انتخابات میں شکست کاامکان۔

فوکل ڈیٹا پولنگ برائے بیسٹ فار برطانیہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ جیمز کلیورلی، سیکریٹری دفاع بین والیس، بزنس سیکریٹری گرانٹ شیپس، کامنز لیڈر پینی مورڈانٹ اور سیکریٹری ماحولیات تھریس کوفی بھی اپنی نشستوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔پول کے مطابق کابینہ کے صرف پانچ وزراء جیریمی ہنٹ، ہندوستانی نژاد سویلا بریورمین، مائیکل گو، ندیم زواوی اور کیمی بیڈینوک 2024 کے انتخابات میں اپنی نشستیں بچاپائیں گے۔

متعلقہ خبریں