لاہور،پاکپتن،عارف والا(نیوزڈیسک)دریائے ستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، سیکڑوں دیہات اور کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہوگئیں، پاکپتن میں بھی دریائے ستلج کے مقام پر سیلاب کی تباہ کاریاں تاحال جاری ہیں ،تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ زوروشورسےجاری ہے،بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک متعدد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ چکے ہیں اور لاکھوں پر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں،ادھرحویلی لکھا میں دریائےستلج ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ چھوٹے بڑے سینکڑوں دیہات ڈوب گئے ہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبے پر موجود کھڑی فصلیں سیلابی پانی کی نذرہوگئی ہیں،پاکپتن کے مقام پر بھی دریائے ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں، کئی دیہاتوں کا نام ونشان مٹ گیا اسی طرح پتوکی میں ہیڈ بلوکی کے مقام پر ایک بار پھر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا اور دریا کے ملحقہ دیگر علاقوں میں پانی کھیتوں میں داخل ہونے کے باعث کسانوں کو چارہ کاٹنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،راجن پور میں فلڈ بند ٹوٹنے سے درجنوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت فلڈ بند باندھنے میں مصروف عمل ہیں جب کہ عارف والا میں کنڈ قابل کے مقام پر اوور فلو ہونے سے سیلابی ریلا نورا رتھ بند میں داخل ہوگیا ۔















