اہم خبریں

پاکستان اورچین کےدرمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پا گئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان اور چین کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات بالاآخرطے پاگئے، منصوبے پر دستخط اگست کے پہلے ہفتے میں ہونگے،وزیراعظم شہبازکی خصوصی دلچسپی کے باعث منصوبے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہےاور دونوں ملکوں کے درمیان ایم ایل ون منصوبہ کی فنانسنگ کے معاملات طے پاگئے ، وزیراعظم کی زیرنگرانی منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی گئی، جب کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے منصوبے کی لاگت کم کرنے کے لئے چینی حکام کو قائل کیا، منصوبے پر 6 ارب 50 کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، اس سے پہلے یہ لاگت ساڑھے 8 ارب ڈالرز تھی، کل لاگت کا 15 فیصد پاکستان مہیا کرے گا ،منصوبے کے تحت کراچی سے پشاورتک 1733 کلو میٹر ریلوے ٹریک اپ گریڈ اور دو رویہ کیا جائے گا جب کہ ریل 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکے گی،ٹریک کے گرد باڑ لگانے کا پروگرام مؤخر کردیا گیا اب صرف آبادی والے علاقوں میں ہی باڑ لگائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں