ابوظہبی (نیوزڈیسک)وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔عرب امارات پہنچنے پر پاکستانی سفیر، سفارتی اہلکاروں اور اماراتی اعلیٰ حکام نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔شہبازشریف شیخ سعید بن زاید النہیان کے انتقال پر تعزیت کیلئے شاہی محل جائیں گے،ان کے ہمراہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ہیں۔















