اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد میں سول جج کی اہلیہ کے گھریلو ملازمہ بچی پر مبینہ تشدد کے واقعہ میں 328 اے کی دفعہ شامل کرلی گئی ،بچی پر مبینہ تشدد کی ایف آئی آر میں تشدد کرکے اعضا توڑنے کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔تشدد کا نشانہ بننے والی معصوم بچی رضوانہ خوف کے مرض کا شکار ہوگئی ہے اورا گر کوئی بھی قریب جائے تو فوری پکار اٹھتی ہے’’مجھے نہ مارو، مجھے نہ مارو‘‘ وہ اتنی سہم گئی ہے کہ والدین کو دیکھ کر بھی خوش نہیں ہوتی،طویل عرصے تک علاج نہ ہونے سے سر کے زخم میں کیڑے پڑچکےہیں اور انفیکشن آنکھوں میں اتر گیاہے جبکہ گردے ، جگر بھی متاثر ہوئے ہیں۔















