اہم خبریں

چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف جے آئی ٹی کے سربراہ کو دھمکانے کا روزنامچہ درج

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین پر پیشی کے دوران جے آئی ٹی کے سربراہ اور دیگرممبران کو دھمکانے کا روزنامچہ درج کر لیا گیا۔پولیس نے بتایاکہ روزنامچہ انچارج انویسٹی گیشن قلعہ گجر سنگھ محمد سرور کی مدعیت میں درج کیا گیا ،روزنامچے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کو تھانہ سرور روڈ میں تفتیش کے لیے بلایا گیا تھا جہاں انہوں نے جے آئی ٹی کے سربراہ اور ممبران کو دھمکیاں دی، متعلق روزنامچے میں درج کیا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے انگلی سے اشارہ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ آپ سب سن لیں آپ نے نہیں رہناکیونکہ اگلی حکومت پی ٹی آئی کی آنی ہے۔روزنامچے میں ملزم کا یہ عمل قانون اور ضابطے کی خلاف ورزی قراردیاگیا ہے، تفتیش کے دوران کسی بھی ملزم کا افسر کو ڈرانا غیر جانبدار تفتیش کو روکنا ہے۔

متعلقہ خبریں