کراچی(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہاہے کہ 9 اور 10 محرم کو موبائل فون پہلی بار بند نہیں ہوئے،ماضی میں ان ایام میں موبائل فون بند ہوتے تھے،کراچی میں محرم کے مرکزی جلوس روٹ کا جائزہ لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہاںسیکیورٹی صورت حال مانیٹر کرنے آیا تھا، کل حیدرآباد اور سکھر کے دورے پر جاؤں گا۔انہوں نےکہاکہ محرم کے جلوس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، اس وقت جو صورتحال ہے اس کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا پڑتی ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ میئر پیپلز پارٹی کے نمائندے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ ہر سال بہتری لائیں اورلوگوں کو تکلیف کم ہو۔















