اہم خبریں

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی محسن نقوی کے معترف نکلے

لاہور(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار بھی نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی صوبے میں بہتری کے لئے کی گئی کاوشوں کے معترف نکلے ،جمعہ کو وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی کاوشوں کی تعریف کی ،اس موقع پر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کا مسجد قبلہ کی توسیع کا کارنامہ سنہری حروف میں لکھا جائےگا، پہلی توسیع ضیاء الحق، دوسری نواز شریف دور میں اورتیسری اب ہو رہی ہے۔وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ نمازیوں اور زائرین کے لیے مسجد کی 3 گنا توسیع کی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں