کشمور (نیوز ڈیسک) پولیس کا کچے کے علاقے میں بڑا آپریشن، جانو انڈھر 7ساتھیوں سمیت ہلاک۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے کچے کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے اندھڑ گینگ کا سرغنہ جانو انڈھر کو سات ساتھیوں سمیت ہلاک کردیا ۔ بدنام زمانہ ڈاکو جانو انڈھڑ اغواء برائے تاوان اور قتل کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ واضح رہے کہ پولیس نے رات گئے پنجاب اور سندھ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گینگ سرغنہ کو 7 ساتھیوں سمیت ہلاک کیا تھا۔ جانو انڈھر 2021 میں نو شہریوں کے قتل کا اعتراف سوشل میڈیا کے ذریعے پہلے ہی کر چکا ہے ۔ جانو انڈھڑ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو بھی دھمکیاں دینے میں ملوث تھا،حکومت نے بدنام زمانہ ڈاکو کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی ۔















