اہم خبریں

رہائی کے بعد علی محمد خان کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا

مردان (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان کو 78 دن بعد جیل سے رہائی مل گئی، ان کو تقریبا3 ماہ کے دوران رہائی ملنے کے بعد 7 بار گرفتار کیا گیا تھا ۔ سابق وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے مردان جیل سے رہائی کے بعد اپنے ٹوئٹرسوشل میڈیا اکاؤنٹ کو دبارہ فعال کرلیا ۔انہوں نے رہائی کے بعد اپنے پہلے ٹوئٹ میں کہا کہ شکرالحمد 78 دن کے بعد اسیری ختم ہوئی اور ہائیکورٹ پشاور کے حکم پہ رہائی ملی ،اللہ کا شکر ہے کہ قید کے دوران استقامت عطا فرمائی،اسلام کی خاطر پاکستان کی خاطر ۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے چیئرمین تحریک انصاف کی 2ویڈیوز بھی ری ٹوئیٹ کیں ، علی محمد خان کی طرف شیئر کی گئی ویڈیو میں پاکستانی پرچم سے محبت کا اظہار اور اخترام دکھایا گیا ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں ملی نغمہ لگا ہوا ہے ۔

متعلقہ خبریں