اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے نگران وزیراعظم کیلئےچار پانچ ناموں پر ڈسکس کیا ہے دو پارٹیوں نے مل کر چار سے پانچ نام فائنل کیے ہیں ان پر دوسری پارٹیوں سے بھی بات کریں گے پیپلز پارٹی اور نون لیگ نے نام فائنل کر لیے ہیں،ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہنگران وزیراعظم کا نام ایک ہفتے کے اندر اندر فائنل ہو جائے گا اگر پی ٹی ائی والے اسطیفے نہ دیتے تو کیا اسمبلیاں چلتی انہوں نے یہ سوال کیا پچھلے چار پانچ سالوں میں مرغ میں چیزیں بہت بدلی ہیں انہوں نے کہا عدلیہ صحافی اور ہر کوئی کہہ رہا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہےاسمبلیاں مدت سے ایک دو روز پہلے تحلیل ہو جائیں گی انہوں نے کہا مجھے نگران وزیراعظم کے حوالے سے کوئی افر نہیں ہوئی موجودہ دلدل سے مل کر ہی نکلا جا سکتا ہے انہوں نے کہا میں ابھی تک کہتا ہوں ترازو کے پلڑے برابر نہیں ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی غلطیوں کی درستگی کرنی چاہیے ماضی کی غلطیوں کی درستگی نہ کی گئی تو ٹھوکریں ہی کھاتے رہیں گے،ہم ایک سال تک ساتھ رہے تو اگے بھی ساتھ چل سکتے ہیں۔















