کراچی ( اے بی این نیوز ) 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس سخت سیکیورٹی حصار میں اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا خیر خیریت سے اپنی منزل مقصود پر اختتام پزیر ہوگیا ہے, ایس ایس پی سٹی نے بتایا کہ کراچی: بنائے گئے کنٹرول روم میں CCTV کیمروں کی مدد سے تمام روٹس کی کڑی نگرانی کی گئی.کراچی: ایڈیشنل آئی جی کراچی جناب جاوید عالم اوڈھو نے بھی مختلف امام بارگاہوں کا وزٹ کیا اور سیکیورٹی کا جائزہ لیا. ایس ایس پی سٹی نے جلوس کی تمام گذرگاہوں, امام بارگاہوں سمیت حساس مقامات پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا.جلوس کے روٹس کی ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمان سے خیریت دریافت کرتے ہوئے الرٹ و ہوشیار رہ کر ڈیوٹی سرانجام دینے کی تاکید کی.تمام افسران و ملازمان کو روٹس کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے اور مشتبہ افراد پر نظر رکھنے کے احکامات بھی جاری کئے.ساتھ ہی ساتھ تمام افسران و ملازمان کو احکامات دیئے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ کسی بھی شخص یا کسی بھی گاڑی کو بغیر سیکیورٹی پاس کے روٹس کی طرف آنے کی اجازت نہ دی جائے.















