لاہور( اے بی این نیوز )نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میو ہسپتال آمد،وہاڑی میں سفاک باپ کے ظلم اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی بچی ایمن اورزخمی والدہ سے ملاقات کی،محسن نقوی نے اے وی ایچ کے وی آئی پی روم میں زیر علاج بچی ایمن اوران کی والدہ کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی ایمن اوران کی والدہ کودلاسہ دیااورانصاف فراہم کرنے کا وعدہ کیا،بینائی واپس لانے کیلئے بچی کا بہترین ڈاکٹرز سے علاج کرایا جائے گا،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو بچی کی آنکھوں کے علاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردی ہیں،بچی کی بینائی واپس لانے کیلئے پنجاب حکومت ہرممکن تعاون کرے گی،بچی پر بدترین تشدد کیا گیا، ملزم سخت سزا سے نہیں بچ پائے گا،زخمی خاتون نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو اپنے اوربچوں پر ہونے والے بہیمانہ تشدد اورظلم کے بارے میں بتایا
آپ کو انصاف دلانا میری ذمہ داری ہے،انصاف نہ صرف ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا،پنجاب حکومت آپ اورآپ کے خاندان کے ساتھ ہے اورانصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے،
حکومت آپ کے بچوں کیلئے بہترین تعلیمی سہولتیں فراہم کرے گی، م،تاثرہ بچی کی والدہ نے وزیر اعلیٰ سے کہا کہ مجھے صرف انصاف چاہیے،میرے اورمیرے بچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل بیان ہے،
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی میو ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ بورے والا کے اس خاندان کے ساتھ بہت ظلم ہوا،میرا دل بہت دکھی ہے،بچی ایمن اوران کی والدہ کوانصاف فراہم کریں گے۔ بچی کی بینائی متاثر ہوئی ہے،پوری کوشش ہے کہ بینائی واپس آئے،شقی القلب باپ کو اس قبیح فعل پر قانون کے مطابق کڑی سزا ملے گی،تھریٹس موجود ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا پور ا کام کررہے ہیں،میڈیا اوردوسرے لوگوں سے ڈرون استعمال نہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں،محرم الحرام کے دوران ڈرون کے استعمال سے دہشت گردی کا خطرہ ہے،محرم الحرام کے دوران بارشوں کی وجہ سے متعلقہ محکموں کے دوران ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں،کوتاہی نہ کی جائے۔















