راولپنڈی ( اے بی این نیوز )چکری کے گاؤں میال میں خطرناک اشتہاری مجرمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے دوران ایک اشتہاری زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا، ملزم نے جولائی 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے زاہدہ بی بی زوجہ ربنواز کو قتل کر دیا تھا، ملزم نے نومبر 2022 میں ایمبولینس پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کر دیا تھا۔ چکری پولیس نے اشتہاری مجرم کی موجودگی کی اطلاع پر ریڈ کیا جس پر خطرناک اشتہاریوں نے پولیس پر فائرنگ کی،فائرنگ کے دوران ایک اشتہاری زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا،ہلاک ملزم کی شناخت اظہر کے نام سے ہوئی جو چکری اور چونترہ میں قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں اشتہاری تھا، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے،ملزم نے جولائی 2020 میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے زاہدہ بی بی زوجہ ربنواز کو قتل کر دیا تھا، ملزم نے مئی 2021 میں ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کر کے شہری عارف کو بھی قتل کر دیا تھا، ملزم نے نومبر 2022 میں ایمبولینس پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، ہلاک ملزم کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا، شہریوں اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔















