راولپنڈی ( اے بی این نیوز )ایزی لون کمپنی کی بلیک میلنگ سے تنگ 42 سالہ شہری کی خودکشی کا معاملہ کی تحقیقا ت کیلئے ایف آئی اے راولپنڈی کی خصوصی ٹیم متاثرہ شہری کے گھر پہنچ گئی ،42 سالہ شہری کی خودکشی کے معاملے پر ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا،ایف آئی اے حکام کے مطابق معاملے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا جائے گا،ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، تمام تفصیلات حاصل کر لی گئی، جلد ملزمان قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔















