کوئٹہ( اے بی این نیوز )جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سرپرست وامیر جےیوآئی خضدارمولانا قمرالدین اور جےیوآئی بلوچستان کے صوبائی امیر وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس مولانا عبدالواسع جےیوآئی بلوچستان کے صوبائی نمائندہ اور عمومی اجلاس میں شرکت کیلئے زیارت پہنچ گئے۔ زیارت میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی ،ملکی علاقائی مسائل جماعتی مختلف موضوعات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جےیوآئی بلوچستان کے صوبائی معاون سالار حاجی رحمت اللہ کاکڑ صوبائی ترجمان دلاور خان کاکڑ جےیوآئی خضدار کے حافظ عبدالغفور قلندرانی ممبر میونسپل کارپوریشن خضدار طلحہ قمر حافظ جمیل احمد ابرار ودیگر بھی موجود ہیں۔















