اسلام آباد ( اے بی این نیوز )علی نواز کے بھائی عمر نوازکی عدم بازیابی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا آئی جی پر اظہار برہمی،24جولائی تک بندہ بازیاب نہ ہواتوسیکرٹری داخلہ پیش ہوں،حالات ایک جیسے نہیں رہتے،سابق پرنسپل سیکرٹری بھی لاپتہ ہیں،پولیس کسی کیس میں گرفتار کرتی ہے توملزم کوعدالت پیش کرے،گھروالوں کو تو معلوم ہو بندہ زندہ ہے،ایسے بندے غائب ہونے لگیں تو کیا ہم سارا سسٹم بند کردیں،جج کے ریمارکس،سراغ لگانے کی پوری کوشش کررہے ہیں ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں،آئی جی کابیان،وکیل درخواست گزار نے کہا ہمدردیاں نہیں بازیابی چاہیے،شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ہے یا نہیں ؟ وزارت داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا گیا۔















