لاہور( اے بی این نیوز ) لاہور کی بینکنگ کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا، عدالتی حکم کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔















