لاہور (اے بی این نیوز )گھریلو ملازمین ہیلتھ کارڈ پر علاج کرا سکیں گے، پنجا ب کی نگران حکو مت نے منظو ری دیدی،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں عوام کے مفت علاج کی منظوری ، محسن نقوی نے کہا سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں گھریلو ملازمین کے علاج کے اخراجات حکومت پنجاب ادا کرے گی ،ہیلتھ کارڈ پر اضا فی اخراجات بھی حکومت دے گی ،ڈسٹرکٹ ہسپتال ساہیوال کی نئی عمارت میں جدید کارڈیالوجی بلاک بنانے کافیصلہ کیا گیا ہے۔















