گھوٹکی ( اے بی این نیوز )انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ بچی بھی شامل ہے۔پولیس حکام نے بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے علاقے کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور
حملہ آور ملزمان واقعے کے بعد فرار ہوگئے۔















