اہم خبریں

امریکی ریاست میکسکو میں شدید گرمی سے 100 زائد افراد ہلاک

نیویو لیون(اے بی این نیوز)امریکی ریاست میکسیکو میں شدید ترین کی گرمی نے تباہی مچادی، 100 سے زائد اموات رپورٹ ، وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک اور جسم میں پانی کی کمی کے باعث زیادہ اموات دیکھنے میں آئی ہیں۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 64 اموات میکسیکو کی ریاست نیویو لیون میں ہوئی ۔میکسیکو کی ریاست سونورا میں رواں ہفتے درجۂ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ رواں موسمِ گرما میں میکسیکو بھر میں اوسط درجۂ حرارت 30 سے 45 ڈگری رہا۔میکسیکن وزارتِ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یکم جولائی سے ایک اور ہیٹ ویو کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں