اہم خبریں

فرانس: نوجوان کے قتل کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے ، 150 سے زائد افراد گرفتار

پیرس (اے بی این نیوز)فرانس میں پولیس کے ہاتھوں نوجوان کے قتل کیخلاف ہنگامے پھوٹ پڑے، دوسرے روز بھی احتجاج جاری ،عوام کی شدید ہنگامہ آرائی ، پولیس اہلکاروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ،غیرملکی میڈیا کے مطابق فرانس کے شہر تولوز سمیت کئی شہروں میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں ، پولیس پر مظاہرین کے حملے،پولیس کی کئی گاڑیاں نذر آتش کردیں۔مظاہرین نےسکولوں کو بھی نہ بخشا ، متعدد سکولوں سمیت پولیس اسٹیشن اور دیگر املاک کو نذر آتش کردیا۔پیرس میں پولیس نے 17 سالہ نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا جس پر عوام آج دوسرے دن بھی سراپا احتجاج ہیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس نے ہنگامہ آرائی میں ملوث 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔فرانسیسی صدر میکرون نے ملکی صورتحال پر سینیر وزرا کا اجلاس طلب کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت ناقابل معافی ہے لیکن نوجوان کی ہلاکت کے خلاف پرتشدد احتجاج بھی بلاجواز ہے۔خیال ہے رہے کہ 2 روز قبل فرانسیسی پولیس نے پیرس کے نواحی علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران نائل نامی ایک نوجوان کار سوار کو گولی مار دی تھی، سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا تھا، جس کے بعد سے شہری سڑکوں پر نکل آئے اور توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ اور احتجاجی مظاہرے شرو ع کردیئے۔ پولیس کا دعویٰ تھا کہ 17 سالہ الجزائری نوجوان ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تھی۔عینی شاہدین کے مطابق نوجوان کرائےکی گاڑی چلارہا تھا، پولیس نے اشتعال میں آکر گولی ماردی

متعلقہ خبریں