اہم خبریں

سلیمان اپنے والدکیساتھ آبدوز میں کیوں گیا تھا ؟ والدہ نے بتادیا

واشنگٹن ( اے بی این نیوز    )بحر اوقیانوس میں ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے کیلئے جانے والی آبدوز کے سیاحوں میں شامل شہزادہ داؤد کی اہلیہ کرسٹین داؤد کا کہنا ہے کہ بیٹا سلیمان داؤد سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانے کیلئے والد کے ہمراہ گیا تھا۔18 جون کو لاپتہ ہونے کے بعد تباہ ہونے والی بد قسمت آبدوز ٹائٹن سانحے میں اپنا شوہر اور 19 سالہ بیٹا سلیمان داؤد کھو دینے والی کرسٹین داؤد نے برطانوی نشریاتی ادارےکو دیےگئے انٹرویو میں بتایا کہ سلیمان کیونکہ سمندر کی گہرائیوں میں نیا عالمی ریکارڈ بنانا چاہتا تھا یہی وجہ تھی کہ وہ سانحے کے روز اپنا روبک کیوب اپنے ساتھ لےگیا تھا ۔سلیمان داؤد کی اہلیہ کے مطابق سلیمان نے اس حوالے سے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درخواست بھی دے رکھی تھی۔کرسٹین نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے شوہر بھی اپنے بیٹے کے عالمی ریکارڈ بنانے کے لمحات کی ویڈیو کو عکس بند کرنے کیلئے اپنے ساتھ ایک کیمرہ لے کر گئے تھے۔کرسٹین داؤد نے بتایا کہ پہلے وہ بھی اپنے شوہر کے ساتھ ٹائی ٹینک کا ملبہ دیکھنے جانے کی خواہشمند تھیں لیکن کورونا وبا کی وجہ سے ارادہ منسوخ کرنا پڑا جس کے بعد اب وہ سلیمان کی وجہ سے پیچھے ہٹ گئیں کیونکہ وہ واقعی وہاں جانا چاہتا تھا۔

متعلقہ خبریں